پاکستانی اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ کوئی بھی عورت بچوں کے ہوتے ہوئے اپنے شوہر کو کسی بھی صورت چھوڑنا نہیں چاہتی ہے مرد کے لیے نئی زندگی شروع کرنا نسبتاً آسان ہوتا ہے لیکن عورت کے لیے یہ بہت دشوار گزار راستہ ہے اپنے ایک حالیہ وی لاگ میں بشریٰ انصاری نے ایک اہم ایشو کی جانب توجہ دلائی ہے جس پر معاشرے میں کم ہی بات کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ جو لڑکیاں ایسے مرد سے شادی کرنے جا رہی ہیں جن کی پہلے ہی شادی ہو چکی ہو اور اس کے بچے ہوں تو لڑکیوں کو یہ ضرور دیکھنا چاہیے کہ پہلی شادی کیوں ٹوٹی تھی بشری انصاری نے لڑکیوں اور ان کے والدین سے کہا کہ یہ آپ کا حق ہے کہ آپ اس مرد سے شادی ٹوٹنے کی وجہ جانیںیہ بھی ممکن ہے کہ قصور عورت کا ہو مگر ایسا کم ہی ہوتا ہے اس معاملے میں والدین کی ذمہ داری پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ لڑکی کے والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ سنجیدگی سے تحقیقات کریں کہ پہلی شادی کیوں ختم ہوئی تھی