گجرات پولیس تھانہ صدرسرائے عالمگیرکی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری،منشیات فروش گرفتار،1240گرام چرس برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی ہدایت پر اور ڈی ایس پی سرائے عالمگیرسرکل ڈاکٹرممتازاحمد میکن کی زیرنگرانی ایس ایچ اوتھانہ صدرسرائے عالمگیر آفتاب رسول چوہان اور افتخار احمد سب انسپکٹر نےاپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد شہاب ولد فرحان قوم بٹ سکنہ محلہ رحمت پورہ گجرات کو گرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سے 1240گرام چرس برآمدکرلی۔پولیس نےگرفتارملزم کےخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔