گجرات: ڈی پی او گجرات کی ہدایات پر ضلع بھر میں پتنگ بازی اور پتنگوں کی غیر قانونی فروخت کے خلاف جاری کریک ڈاو¿ن کے دوران تھانہ شاہین چوک اور تھانہ رحمانیہ پولیس نے مو¿ثر کارروائیاں کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تھانہ شاہین چوک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد نعیم ولد محمد یونس سکنہ محلہ سلامت پورہ، کامونگی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے پتنگیں اور ڈوریں برآمد کر لیں۔دوسری جانب تھانہ رحمانیہ پولیس نے ملزم واصف عاشق ولد عاشق حسین سکنہ ڈھیروگھنہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے پتنگیں برآمد کیں۔گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ برآمد شدہ سامان قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے۔ڈی پی او گجرات نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پتنگ بازی اور اس کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔