پشاور:کشمیر کے شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ’انصاف کے نام پر قائم اقوام متحدہ کشمیر کے لیے کب عملی اقدامات کرے گا ان خیالات کا اظہارجمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے یوم کشمیر پر ایک ایک پیغام میں کیا مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پانچ فروری ظلم کے خلاف جدوجہد، حق کی حمایت اور آزادی کی تحریک کا دن ہے ’اطمینان ہے کہ پاکستان کا دفاع طاقتور ہے عالمی برادری بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ تسلط کا نوٹس لے مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد میں بھارت کا منفی رویہ اور ہٹ دھرمی سب سے بڑی رکاوٹ ہے اقوام متحدہ کشمیر میں استصواب رائے کے انعقاد کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا ہے یو این قراردادوں پر عمل درآمد میں بھارت کا منفی رویہ اور ہٹ دھرمی رکاوٹ ہے