ایک بھی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہیں رہنا چاہیے :نور العین قریشی ڈپٹی کمشنر گجرات

گجرات:ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سید عطاءالمُنعم کے ہمراہ یونین کونسل چکوڑی شیر غازی (ریلوے پھاٹک چکوری کے قریب) اور یونین کونسل کوٹلہ قاسم خان ( پسوال) کا دورہ کیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچانے کے قطرے پلانے کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بچوں کی فنگر مارکنگ، آر ٹی سی (ریکارڈ ٹلّی شیٹ) اور گھر گھر ویکسینیشن کے ریکارڈ کی جانچ کی۔اس موقع پر خانہ بدوش بچوں کی ویکسینیشن کی صورتحال بھی چیک کی گئی اور ہدایت کی گئی کہ کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہ جائے۔