قانو ن شکن عناصر کا گھیرا تنگ‘ غیر معیاری فوڈ پوائنٹس کو 1لاکھ12ہزار سے زائد کے جرمانے

گجرات:ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی رضوان سعید نے ٹیم کے ہمراہ نے مختلف فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن کی۔ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 78 مقامات کی چیکنگ کی گئی۔معائنوں کے نتیجے میں 32 فوڈ بزنس آپریٹرز کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 8 مقامات کو مجموعی طور پر 1 لاکھ 12 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ایک سنگین خلاف ورزی پر ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی۔کارروائی کے دوران 20.1 کلوگرام زائد المیعاد اور ممنوعہ اشیائے خورونوش تلف کی گئیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی رضوان سعید نے واضح کیا کہ غیر معیاری اور مضر صحت اشیاءکی فروخت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور شہریوں کو محفوظ و معیاری خوراک کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔