گجرات: اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل نے قومی انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں مختلف پولیو ٹرانزٹ پوائنٹس کا دورہ کیا اور وہاں تعینات عملے کی حاضری اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے ویکسین کی دستیابی، لاجسٹکس، سیکیورٹی انتظامات اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے عمل کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ ٹرانزٹ پوائنٹس پر مکمل حاضری اور م¶ثر نگرانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے۔احمد شیر گوندل نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام محکمے باہمی تعاون سے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں۔