اسلام آباد:سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیز طور پر اضافے سے انویسٹرز نے جہاں کروڑوں روپے کمائے وہیں قیمتوں میں اچانک اتار چڑھاﺅ کی وجہ سے وہ سخت پریشان اور عدم تحفظ کا شکار دکھائی دیتے ہیں تین یوم کے وقفے کے بعد ایک بارپھر سونے کی قیمت میں اچانک 24 ہزار روپے کا بڑا اضافہ دیکھاگیا ہے بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 240ڈالر کے بڑے نوعیت کے اضافے سے 4ہزار 916ڈالر کی سطح پر آگئی عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 24ہزار روپے کے اضافے سے 5لاکھ 14ہزار 362روپے کی سطح پر آگئی ‘فی دس گرام سونے کی قیمت 20ہزار 576روپے بڑھ کر 4لاکھ 40ہزار 982روپے کی سطح پر آگئی‘فی تولہ چاندی کی قیمت 741روپے کے اضافے سے 9ہزار 146روپے کی سطح پر آگئی، فی دس گرام چاندی کی قیمت 636روپے کے اضافے سے 7ہزار 841روپے کی سطح پر گردش کر رہی ہے ۔