ملٹری آپریشن سے پاکستان میں دہشت گردی بڑھے گی:سہیل آفریدی وزیراعلیٰ پختونخوا

پشاور:وفاق ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہا ہے آواز اٹھاناجنازے اٹھانے سے بہتر ہیں اس بار ہم بند کمروں کے فیصلے مسلط نہیں ہونے دیں گے وادی تیراہ کے لوگوں کو وہاں سے نکلنے پر زبردستی مجبور کیا گیا ہے ملٹری آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں ملٹری آپریشن سے دہشتگردی کم نہیں ہوتی بڑھتی ہے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مذہبی و سیاسی جماعتوں کو بٹھا کر پالیسی بنانا ہوگی‘وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے نشتر ہال میں یوتھ کنونشن کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں سول مارشل لا ہے وہاں کے حکمران آمروں کی گود سے جنے ہیں پنجاب میں پی ٹی آئی ایم این ایز سے اسلحہ و گاڑیاں ٹپمرڈ کی جا رہی ہیں پاکستان کے حالات دن بدن خراب ہوتے جا رہے ہیںانہوں نے کہا کہ نوجوان ہی اس ملک کی امید ہیں بڑا انسان وہ ہے جس کا خواب بڑا ہو ہم نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وزیر اعلیٰ بنوں وزیر اعلیٰ تو بن گیا لیکن آگے بڑھنا بڑا خواب ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، انہیں بھی قید کیا ہوا ہے بانی کی بہنوں پر زہریلا پانی پھینکا جاتا ہے ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیا جاتا ہے دوسرے صوبے کے وزیر اعلیٰ کو بڑے طیارے میں بیرون ملک لے کر جایا جاتا ہے فاٹا کو ضم کیا گیا لیکن مالی طور پر حصہ نہیں دیا جارہا۔ آئی ایم ایف نے چارج شیٹ بنائی ، 5 ہزار ارب روپے وزرا ہڑپ کر گئے۔