‏آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس

لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب نے صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے، فوری سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز، اور تعلیمی اداروں میں موک ایکسرسائز کروانے کے احکامات جاری کیے۔ صوبے میں داخل ہونے والے افراد کی پروفائلنگ، کالعدم تنظیموں کی مانیٹرنگ اور دہشت گرد عناصر کے خلاف ڈور ناکنگ مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ٹریفک قوانین پر عملدرآمد، کرائم کنٹرول اور منشیات کے خلاف سخت کارروائی پر وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے پنجاب پولیس کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ حالیہ دنوں میں لائسنسنگ میں 930٪ اضافہ اور لاہور میں 46٪ کرائم کمی پر متعلقہ افسران کو شاباش دی گئی۔میٹنگ میں ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سمیت تمام آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز اور آر اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔