ایس ایچ او ریلوے پولیس گوجرانوالہ ملک عرفان اعوان کے اعزاز میں حسن افضل رانا اور ایس ایم عرفان طاہر کا عشائیہ و استقبالیہ تقریب

برمنگھم (عرفان احمد فراز) پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ پاکستان سے تشریف لائے ہوئے ایس ایچ او ریلوے پولیس گوجرانوالہ ملک عرفان اعوان کے اعزاز میں ایک یادگار عشائیہ و استقبالیہ تقریب برمنگھم مقامی ہال میں انعقاد پذیر ہوئی ۔ جس کی میزبانی کے فرائض ڈائریکٹر یو کے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حسن افضل رانا اور مرکزی نائب صدر پاکستان پریس کلب برطانیہ ایس ایم عرفان طاہر نے سرانجام دیے جبکہ اس موقع پر مقامی صحافتی کمیونٹی صدر پاکستان پریس کلب برطانیہ مڈلینڈ راجہ ناصر محمود، جنرل سیکرٹری عادل اعظم، نائب صدر عبد الماجد، سابق صدر عابد کاظمی، سابق سنیئر نائب صدر راجہ واجد بشیر، عمران بشیر ، چوہدری محمد بشارت ، شہزاد اقبال مغل اور گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی نامور سیاسی سماجی و کاروباری شخصیا ت معاذ اقبال ، راجہ بلال عزیز، مجاہدبٹ اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر برطانیہ میں مقیم تارکین وطن پاکستانیوں کو درپیش مسائل ، خطہ کشمیر اور پاکستان کے مضبوط تعلقات، پاکستانی صحافیوں کے مثبت کردار، معرکہ حق کے بعد پاکستان کی عالمی تناظر میں اہمیت و حیثیت اور حالات حاضرہ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا