کراچی؛ ڈاکوؤں کے ساتھ جھڑپ کے دوران دو پولیس اہلکار زخمی

کراچی: سپر ہائی وے گڈاپ سٹی پولیس چوکی کے قریب ڈاکوؤں کے ساتھ جھڑپ کے دوران دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ترجمان پولیس کے مطابق ایک پولیس اہلکار فائرنگ جبکہ دوسرا پستول کا بٹ لگنے سے زخمی ہوا، زخمیوں میں پولیس کانسٹیبل غلام مرتضیٰ اور ہیڈ کانسٹیبل عبدالحمید شامل ہیں۔واقعے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس اہلکاروں نے 2ڈاکووں کو پکڑا تھا، ڈاکوؤں کے دیگر ساتھی بھی پہنچ گئے اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی گڈاپ سٹی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، پولیس اہلکاروں کو زخمی کرکے موقع سے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہے۔