تازہ ترین خبریں
ازبکستان عالمی سیاحت انڈیکس میں وسطی ایشیا میں دوسرے نمبر پر، 10 ماہ میں 1 کروڑ 16 لاکھ سے زائد غیر ملکی سیاحوں کی آمد نوجوان قیادت اور دبئی کی نامور سیاسی سماجی و کاروباری شخصیت مہر عمر شہزاد کے اعزاز میں استقبالیہ و عشائیہ تقریب پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے نو منتخب جوائنٹ جنرل سیکرٹری رانا سیف اللہ خان کا سنیئر قیادت اور قریبی دوستوں کے اعزاز میں ظہرانہ پیرس میں پاکستان کی ثقافت خطہ پوٹھوہار کے رنگ، راجہ عابد کی آواز کا جادو، کمیونٹی کی بھرپور شرکت عالمی اردو دوستی کے زیرِ اہتمام یومِ اقبال کی پروقار تقریب، فکرِ اقبال اور پیغامِ خودی سے نئی نسل کی روشناس کاری غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ ایسٹ لندن فورم ایلفرڈ کا کامیاب فنڈ ریزنگ ڈنر، کمیونٹی نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اٹلی کی جیلوں میں مسلمان قیدیوں کو حلال کھانے کی سہولت اور باعزت روزگار فراہم کرنے کے حوالے سے اہم پیش رفت میگارہ میں معروف کاروباری شخصیات راب نواز اور مہندی خان کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں فش پارٹی، اہم امور پر تبادلۂ خیال

چینی کی قیمتوں سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اہم اجلاس، طلب، دستیابی اور رسد کا جائزہ

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اضافی چینی کی برآمد سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک بھر میں چینی کی مجموعی طلب، دستیابی اور رسد کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران چینی کی موجودہ پیداوار اور کھپت کے تخمینوں پر غور کیا گیا، جبکہ سپلائی چین کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا تاکہ ملک کی مقامی منڈیوں میں چینی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔اس موقع پر اسحاق ڈار نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ملک بھر کی مارکیٹوں میں چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق حکومت عوام کو سہولت فراہم کرنے اور صارفین کو مہنگائی کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرنے کے عزم پر قائم ہے۔نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوششوں میں عام صارفین کو ریلیف دینے کے ساتھ کسانوں کے مفادات کا تحفظ بھی شامل ہے، اس لیے متعلقہ ادارے دونوں پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔اجلاس میں وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق، معاون خصوصی وزیراعظم طارق باجوہ، سیکریٹریز تجارت، قومی غذائی تحفظ و تحقیق اور قانون و انصاف سمیت متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔