تازہ ترین خبریں
ازبکستان عالمی سیاحت انڈیکس میں وسطی ایشیا میں دوسرے نمبر پر، 10 ماہ میں 1 کروڑ 16 لاکھ سے زائد غیر ملکی سیاحوں کی آمد نوجوان قیادت اور دبئی کی نامور سیاسی سماجی و کاروباری شخصیت مہر عمر شہزاد کے اعزاز میں استقبالیہ و عشائیہ تقریب پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے نو منتخب جوائنٹ جنرل سیکرٹری رانا سیف اللہ خان کا سنیئر قیادت اور قریبی دوستوں کے اعزاز میں ظہرانہ پیرس میں پاکستان کی ثقافت خطہ پوٹھوہار کے رنگ، راجہ عابد کی آواز کا جادو، کمیونٹی کی بھرپور شرکت عالمی اردو دوستی کے زیرِ اہتمام یومِ اقبال کی پروقار تقریب، فکرِ اقبال اور پیغامِ خودی سے نئی نسل کی روشناس کاری غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ ایسٹ لندن فورم ایلفرڈ کا کامیاب فنڈ ریزنگ ڈنر، کمیونٹی نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اٹلی کی جیلوں میں مسلمان قیدیوں کو حلال کھانے کی سہولت اور باعزت روزگار فراہم کرنے کے حوالے سے اہم پیش رفت میگارہ میں معروف کاروباری شخصیات راب نواز اور مہندی خان کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں فش پارٹی، اہم امور پر تبادلۂ خیال

عمران خان کا خط جوڈیشل این آر او حاصل کرنے کی ایک کوشش ہے، ثمر ہارون بلور

پشاور: مشیر گورنر خیبر پختونخوا برائے اطلاعات و تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کا خط جوڈیشل این آر او حاصل کرنے کی ایک کوشش ہے، عمران خان کا پمز میں علاج بھی جاری ہے اور وہ اپنی جماعت کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کرتے ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر گورنر خیبر پختونخوا برائے ریلیف، بحالی و آبادکاری ثمر بلور کا کہنا تھا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقاتیں بھی ہوتی رہتی ہیں، جان بوجھ کر سیاسی ماحول خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔صوبے کی ترقیاتی منصوبوں سے متعلق انکا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت تاجروں کے تعاون سے پشاور میں سیف سٹی منصوبہ شروع کرنا چاہتی ہے، سیف سٹی منصوبے کے تحت بازاروں میں حکومت اور تاجر برادری کے باہمی اشتراک سے کیمرے نصب کیے جائیں گے، بازاروں کی تزئین و آرائش کے ساتھ آگ سے بچاؤ کے آلات بھی نصب کیے جائیں گے۔ثمر ہارون بلور نے کہا کہ پشاور کے معروف بازاروں کی جغرافیائی شناخت کے مطابق تزئین و آرائش کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ مینا بازار، رامداس اور دیگر معروف تجارتی مراکز کی تزئین و آرائش کی جائے گی۔ بازاروں میں لٹکتی بجلی کی تاروں کا خاتمہ کیا جائے گا، بازاروں میں فائبر گلاس کی چھتیں نصب کرنے کی تجویز بھی زیرِ غور ہے، فائبر گلاس کی چھتوں کے اوپر سے بجلی کی تاریں منتقل کرنے کی تجویز ہے۔انہوں نے کہا کہ پشاور کے 19 بازاروں کی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔ انم صنم چوک، کوہاٹی گنج، نشتر آباد اور دیگر اہم چوکوں کی تزئین و آرائش کے ساتھ ٹریفک کا نظام بھی بہتر بنایا جائے گا۔ثمر ہارون بلور نے کہا کہ پشاور کی ہر یونین کونسل میں ایک ماڈل اسٹریٹ بنائی جائے گی، جس کا آغاز تجرباتی بنیادوں پر کیا جائے گا، منصوبے کی کامیابی کے بعد ماڈل اسٹریٹ کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا۔ دلیپ کمار اور راج کپور کے تاریخی گھروں کی بحالی اور تزئین و آرائش بھی منصوبے میں شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ پشاور کے مختلف علاقوں میں گیس کی قلت دور کرنے کے لیے بڑے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔ آسیہ گیٹ، کوہاٹی اور دیگر متاثرہ علاقوں میں گیس کی قلت دور کی جائے گی، گیس منصوبوں کے تمام اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی، بجلی اور گیس کی رائلٹی کے معاملے پر گورنر خیبر پختونخوا خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ثمر ہارون بلور نے کہا کہ گورنر خیبر پختونخوا نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم کے سامنے رائلٹی کا معاملہ اٹھایا، وزیراعظم نے بجلی اور گیس کی رائلٹی کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔ کمیٹی میں گورنر، چیف سیکرٹری، امیر مقام اور وفاقی حکومت کے عہدیدار شامل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پشاور میں ایک لاکھ دس ہزار رکشے موجود ہیں، جن میں سے صرف 30 ہزار رجسٹرڈ ہیں، غیر رجسٹرڈ رکشوں کے مالکان کو معاوضہ دینے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا لیکن مالی وسائل کی کمی کے باعث رکشہ مالکان کو معاوضہ دینا ممکن نہیں۔ثمر ہارون بلور نے یقین دہانی کروائی کہ پولیس اہلکاروں کی مراعات میں اضافے کے فیصلے پر جلد عمل درآمد ممکن ہو سکے گا، پولیس کی مراعات میں اضافے کے معاملے سے روگردانی نہیں کی جا سکتی، پولیس کی مراعات میں اضافے سے متعلق سفارشات پر مشتمل سمری محکمہ قانون میں تیار کی جا رہی ہے۔مشیر گورنر خیبر پختونخوا نے واضح کیا کہ کوہاٹ کو مخصوص اضلاع میں شامل کرنے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ترقیاتی منصوبوں اور انفرا اسٹرکچر کے اعتبار سے کوہاٹ مخصوص اضلاع سے بہتر ہے، مخصوص اضلاع آج بھی پسماندگی کا شکار ہیں۔