تازہ ترین خبریں
ازبکستان عالمی سیاحت انڈیکس میں وسطی ایشیا میں دوسرے نمبر پر، 10 ماہ میں 1 کروڑ 16 لاکھ سے زائد غیر ملکی سیاحوں کی آمد نوجوان قیادت اور دبئی کی نامور سیاسی سماجی و کاروباری شخصیت مہر عمر شہزاد کے اعزاز میں استقبالیہ و عشائیہ تقریب پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے نو منتخب جوائنٹ جنرل سیکرٹری رانا سیف اللہ خان کا سنیئر قیادت اور قریبی دوستوں کے اعزاز میں ظہرانہ پیرس میں پاکستان کی ثقافت خطہ پوٹھوہار کے رنگ، راجہ عابد کی آواز کا جادو، کمیونٹی کی بھرپور شرکت عالمی اردو دوستی کے زیرِ اہتمام یومِ اقبال کی پروقار تقریب، فکرِ اقبال اور پیغامِ خودی سے نئی نسل کی روشناس کاری غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ ایسٹ لندن فورم ایلفرڈ کا کامیاب فنڈ ریزنگ ڈنر، کمیونٹی نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اٹلی کی جیلوں میں مسلمان قیدیوں کو حلال کھانے کی سہولت اور باعزت روزگار فراہم کرنے کے حوالے سے اہم پیش رفت میگارہ میں معروف کاروباری شخصیات راب نواز اور مہندی خان کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں فش پارٹی، اہم امور پر تبادلۂ خیال

قومی بچت اسکیموں کے منافع میں رد و بدل، نئی شرحوں کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد: قومی بچت کے ادارے نے مختلف اسکیموں پر منافع کی شرحوں میں ردوبدل کردیا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کی جانب سے جاری کردہ نئے نوٹیفکیشن میں بعض سرٹیفکیٹس اور اکاؤنٹس کے منافع میں اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ متعدد اسکیموں کی سابقہ شرحیں برقرار رکھی گئی ہیں۔اعلامیے کے مطابق اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس کے ابتدائی 5 منافعوں کی شرح 11.8 فیصد مقرر کردی گئی ہے، تاہم چھٹے منافع کی شرح 12.8 فیصد پر برقرار رہے گی۔ اسی طرح ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس کے منافع میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 12.12 فیصد برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس، پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس اور شہدا فیملی اکاؤنٹس پر بھی سرمایہ کاروں کو پہلے کی طرح 12.96 فیصد منافع ملتا رہے گا۔ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس کے منافع میں اضافہ کیا ہے۔نئی شرحوں کے تحت 3 ماہ کی مدت کے سرٹیفکیٹس پر 11.56 فیصد، 6 ماہ کے سرٹیفکیٹس پر 11.90 فیصد اور ایک سالہ سرٹیفکیٹس پر 12.14 فیصد منافع مقرر کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق عام سیونگ اکاؤنٹ پر منافع کی شرح اب 10.50 فیصد ہوگی۔ سروا اسلامی ٹرم اکاؤنٹ کے ایک سالہ منصوبے کے لیے شرح 12.04 فیصد مقرر کی گئی ہے، جبکہ سروا اسلامی ٹرم سرٹیفکیٹ کے تین سالہ منصوبے پر منافع 11.98 فیصد کردیا گیا ہے۔مزید برآں سروا اسلامی ٹرم سرٹیفکیٹ کے 5 سالہ منصوبے کی شرح 12.12 فیصد پر برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ سروا اسلامی سیونگ اکاؤنٹ کے لیے متوقع منافع کی شرح بڑھا کر 12.04 فیصد کردی گئی ہے۔