کیمپانیا; اٹلی کی جیلوں میں مسلمان قیدیوں کو حلال کھانے کی سہولت اور باعزت روزگار فراہم کرنے کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آگئی اٹلی کے صوبہ کیمپانیا کے جیل کازیرتا میں حلال ریسٹورنٹ کے قیام اور قیدیوں کو روزگار فراہم کرنے کے منصوبے کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔
ہیومن ٹرسٹ انٹرنیشنل کے صدر وقاص ندیم کی قیادت میں اطالوی وزارتِ انصاف کے سامنے معاملہ اٹھایا گیا جس کے بعد منصوبے کے لیے قانونی منظوری حاصل کی گئی منصوبے کے تحت پاکستانی قیدیوں سمیت اہل افراد کو باقاعدہ معاہدوں کے تحت مناسب اجرت پر روزگار فراہم کیا جائے گا، جبکہ اس اقدام کو اٹلی کی دیگر جیلوں تک وسعت دینے کی کوششیں بھی جاری رہے گی ۔اس فلاحی منصوبے میں ریجن توسکانہ کے سیکرٹری جنرل مدثر گوندل کو اطالوی جیل انتظامیہ کے تعاون سےخصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔کازیرتا جیل سے شروع ہونے والا یہ منصوبہ مسلمان قیدیوں کی مذہبی ضروریات پوری کرنے، انہیں باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور معاشرتی بحالی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے