راولاکوٹ؛ بچی کی ہلاکت پر اداروں کیخلاف پروپیگنڈا آڈیو لیک نے بے نقاب کردیا

راولاکوٹ میں بچی کی ہلاکت پراداروں کے خلاف جھوٹا بیانیہ بنانے کی سازش بے نقاب ہو گئی۔ اس حوالے سے آڈیو لیک نے شرپسند عناصر کا منصوبہ عیاں کردیا۔آزادجموں وکشمیر کے امن کے دشمن فسادی جتھے کی دہشت گردی اور سفاکیت ہر گزرتے دن کے ساتھ واضح ہوتی جارہی ہے۔ راولاکوٹ میں بچیوں پر فائرنگ کے واقعے سے متعلق شرپسند عناصر کی آڈیو لیک منظرعام پر آگئی۔سامنے آنے والی آڈیو میں شرپسند عناصر بچیوں پر فائرنگ اپنے ہی مسلح کارکنوں سے ہونے کا برملا اعتراف کررہے ہیں۔ آڈیو میں فسادی جتھے کے کارندوں کی طرف سے سیکیورٹی فورسز کو واقعے کا ذمہ دار ٹھہرانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔آڈیو لیک میں جویریہ ثاقب کی المناک موت پر متاثرہ خاندان کو دباؤ میں لا کر من پسند بیان دلانے کی سازش بھی بے نقاب ہو گئی۔ آڈیولیک سے واضح ہوگیا کہ فسادی جتھے نے سوشل میڈیا پرجھوٹی ویڈیوزاورپوسٹوں سے ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔معصوم بچی کے خون، شرپسند عناصر کی سازش اور سوشل میڈیا پر گمراہ کن مہم نے فسادی جتھے کی اصل مقاصد پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔