گورنرخیبرپختونخوا کا 9 نومبرسے پشاور تا لاہور براہِ راست فضائی سروس کا اعلان

اسلام آباد: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 9 نومبر سے پشاور اور لاہور کے درمیان براہِ راست فضائی سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔فیصل کریم کنڈی کے مطابق یوم اقبال کے موقع پر پشاور سے لاہور کے لیے براہِ راست پروازوں کا آغاز ہوگا۔ ساؤتھ ایئرویز کے تعاون سے دونوں شہروں کے درمیان فضائی رابطہ بحال کیا جا رہا ہے۔گورنر خیبرپختونخوا نے بتایا کہ پشاور سے لاہور کا فضائی سفر تقریباً 50 منٹ سے ایک گھنٹے میں طے ہوگا، ابتدائی طور پر اس روٹ پر ہفتے میں چار پروازیں چلائی جائیں گی۔فیصل کریم کنڈی کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان، دیر، چترال اور پاراچنار کے لیے بھی فضائی سروس شروع کرنے کے امکانات پر کام جاری ہے۔

خاص خبریں