اسلام آباد میں فضل الرحمان سے منسلک مدارس کو تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزیوں پر سی ڈی اے کے نوٹس جاری

اسلام آباد: سی ڈی اے نے اسلام آباد میں فضل الرحمان کے مدارس کی عمارتوں میں غیر قانونی تعمیرات اور تعمیراتی ضوابط کی خلاف ورزیوں پر نوٹس جاری کردیے۔اسلام آباد کے مدرسہ اختر العلوم کو منظور شدہ نقشے کے بغیر تعمیرات پر سی ڈی اے نے نوٹس جاری کردیا۔سی ڈی اے نے مدرسہ اختر العلوم کی انتظامیہ کو 15 روز میں عمارت کا منظور شدہ نقشہ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔سی ڈی اے نے تعمیراتی قوانین کی عدم تعمیل پر متعلقہ عمارتوں کو سیل کرنے سمیت قانونی کارروائی سے خبردار کردیا۔سی ڈی اے نے اسلام آباد میں تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزیوں پر نوٹس جاری کرکے مقررہ مدت میں اصلاحی اقدامات کی ہدایت کردی۔

خاص خبریں