چوہدری آصف محمود گجر اور چوہدری علی گجر کی جانب سے دوستوں کے اعزا زمیں شاندار دعوت کا اہتمام

گجرات (فرقان شاہد سے) ممتاز بزنس مین آف سپین چوہدری آصف محمود گجر اور چوہدری علی گجر کی جانب سے دوست احباب کے اعزاز میں بارسلونا کے معروف الحمرا رائل ریسٹورنٹ میں ایک پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا گیا، جس میں دوست احباب نے شرکت کی۔ تقریب خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں منعقد ہوئی، جہاں شرکاء کو ایک دوسرے کے ساتھ ملاقات اور باہمی تبادلہ خیال کا موقع ملا۔اس موقع پر محمد اعظم آف تورڈھیر صوابی، محمد ریاض آف تورڈھیر صوابی، سیف الرحمن آف جہانگیرہ صوابی، قاسم خان، چوہدری اعجاز خان، اعزاز خان، چوہدری اسامہ، چوہدری زین، امیر حمزہ، چوہدری عبدالہادی، عدنان پرویز، آفاق خان، سلطان خان، یاسر ڈوگر، چوہدری شکیل گجر سمیت دیگر احباب نے شرکت کی۔دعوت کے دوران شرکاء نے ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارے اور دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے ملاقات کو خوش آئند قرار دیا۔ دوستوں نے چوہدری آصف محمود گجر اور چوہدری علی گجر کی جانب سے پرتکلف دعوت کے اہتمام کو سراہا اور ان کی محبت، خلوص اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔ شرکاء نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ دوستوں کے درمیان میل جول اور باہمی محبت کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔