گلوبل ایمبیسڈر منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن برطانیہ کے علامہ محمد صادق قریشی 3 اکتوبر کو آئرلینڈ کا تحریکی تنظیمی دورہ کرینگے

ڈبلن:گلوبل ایمبیسڈر منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن برطانیہ کے علامہ محمد صادق قریشی 3 اکتوبر کو آئرلینڈ کا تحریکی و تنظیمی دو روزہ دورہ کریں گے دورے کے دوران وہ منہاج القران ائرلینڈ کے ذمہ داران رفقاء و اراکین اور مسلم کمیونٹی کے مختلف افراد سے ملاقاتیں کریں گے اور تنظیمی و دینی امور کے حوالے سے رہنمائی فراہم کریں گے دورہ کے سلسلے میں 4 اکتوبر کو ڈبلن میں ویسٹ مین اسٹاون ڈبلن D15Y2DH میں گرینڈ میلاد النبیؐ کانفرنس 2026 کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں علامہ محمد صادق قریشی خصوصی خطاب کریں گے کانفرنس کا مقصد محبت رسولؐ ۔سیرت طیبہ اور اسلامی تعلیمات کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ آئرلینڈ میں مقیم مسلم کمیونٹی کو دینی و روحانی اقدار سے مزید جوڑنا اور نئی نسل کی اسلامی تربیت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے ۔القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی اس میلاد کانفرنس میں خواتین اور بچوں کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں ۔علامہ محمد صادق قریشی کے دورے کے دوران تحریکی و تنظیمی اور دینی امور پر اہم ملاقاتیں اور نشستیں بھی متوقع ہیں ۔آئرلینڈ میں بسنے والی مسلم کمیونٹی سے گزارش ہے کہ وہ اس کانفرنس میں شرکت فرما کر حضور نبی کریمؐ سے اپنی عقیدت و محبت کا بھرپور اظہار کریں اور اپنے ایمان کی تازگی کا سامان کریں۔