Tue, September 15, 2026 3:52 pm
تازہ ترین خبریں
پیرس: انڈس ہیلتھ ورک کے زیر اہتمام فنڈ ریزنگ گالا ڈنر کا اہتمام، اداکارہ نعمان اعجاز کی خصوصی شرکت جدہ کرکٹ کلب کے زیرِ اہتمام سعودی قومی دن کی مناسبت سے کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار افتتاح لندن: اوورسیز جہلم فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام سول ہسپتال جہلم ڈی ایچ کیو کے لیے فنڈ ریزنگ تقریب پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے یونٹ 5 کیلئے سیف گارڈز (نگرانی و تحفظ) کے معاہدے پر دستخط اٹلی میں قرآنِ پاک کی بے حرمتی کا واقعہ، ڈاکٹر وقاص ندیم نے دس رکنی اطالوی وکلاء کی ٹیم کے ہمراہ قانونی کارروائی شروع کردی جامع مسجد گلزار حبیب برمنگھم میں پانچواں سالانہ عظیم الشان جلسہ میلاد النبیﷺ کا اہتمام، علماء کرام و عاشقان رسول کی شرکت ابوظہبی انٹرنیشنل بک فیئر 2026ء میں پاکستان پویلین کا افتتاح سفیر شفقت علی خان نے کیا مذہبی و سماجی شخصیت چوہدری رفاقت علی کی جانب سے پاکستان سے آئے فنکار افتخار ٹھاکر اور جنید سلیم کے اعزاز میں دعوت

ایگرو پروسیسرز اینڈ ایٹموسفیرک گیسز لمیٹڈ کی پی ایس ایکس میں فہرست سازی

ایگرو پروسیسرز اینڈ ایٹموسفیرک گیسز لمیٹڈ کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں فہرست سازی کی تقریب ہوئی، جس سے ڈائریکٹر پی ایس ایکس احمد چنائے نے خطاب کیا۔ احمد چنائے نے کہا کہ ایگرو پروسیسرز پاکستان میں ایک معروف نام ہے اور آج اسٹاک ایکسچینج کی فہرست میں ایک نیا نام شامل ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایگرو پروسیسرز کی جانب سے 5 کروڑ 80 لاکھ 50 ہزار عام حصص پیش کیے گئے، جو کمپنی کے آئی پی او کے بعد ادا شدہ سرمائے کا 15 فیصد ہیں۔ ایگرو پروسیسرز کے حصص کی قیمت 33 روپے فی حصص مقرر کی گئی ہے۔احمد چنائے نے کہا کہ رواں کیلنڈر سال میں یہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی 12ویں فہرست سازی ہے۔ اسٹاک ایکسچینج کے سرمایہ کاروں کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے، جبکہ اگست میں 24 ہزار 788 نئے سرمایہ کاری اکاؤنٹس کھولے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ نوجوان سرمایہ کاری اکاؤنٹس کھول کر آئی پی اوز میں حصہ لے رہے ہیں اور بیرون ملک سے بھی نئے سرمایہ کار اسٹاک مارکیٹ میں شامل ہورہے ہیں۔ سرمایہ کاروں میں آگاہی کے لیے 150 سے زائد نشستیں منعقد کی گئیں، جبکہ یونیورسٹیوں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے بھی سرمایہ کاری سے متعلق آگاہی بڑھائی جارہی ہے۔ خواتین کو اسٹاک مارکیٹ میں شامل کرنے کے لیے ’’شی انویسٹ‘‘ سلسلہ بھی شروع کیا گیا ہے۔احمد چنائے نے کہا کہ ایگرو پروسیسرز نے اسٹاک ایکسچینج میں فہرست سازی کے لیے موزوں وقت کا انتخاب کیا۔تقریب سے اے پی اے جی کے چیف ایگزیکٹو احمد عزیز غلام نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کمپنی کی فہرست سازی اور گونگ بجانا میرے لیے خواب تھا، کمپنی کو اسٹاک میں فہرست ہوتے دیکھنا میرے لیے اوسکر سے بڑا اعزاز ہے۔احمد عزیز غلام نے کہا کہ اے پی اے جی چار دہائیوں پرانی کمپنی ہے، ہمارا مقصد کمپنی کو عالمی سطح پر متعارف کرانا ہے۔ مصنوعات عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لیے رابطے جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کے لیے مثبت سوچ اپنانے کی ضرورت ہے، ہمیں اپنے ملک، اپنی کمپنی اور اپنی ٹیم پر اعتماد ہے۔ اپنی مصنوعات کے معیار اور وسائل کو عالمی سطح پر توسیع کے لیے استعمال کریں گے۔احمد عزیز غلام کا کہنا تھا کہ اے پی اے جی صارفین کو سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنے سے اسٹاک ایکسچینج میں نئے اکاؤنٹس کی تعداد بڑھے گی۔