Tue, September 15, 2026 3:19 pm
تازہ ترین خبریں
پیرس: انڈس ہیلتھ ورک کے زیر اہتمام فنڈ ریزنگ گالا ڈنر کا اہتمام، اداکارہ نعمان اعجاز کی خصوصی شرکت جدہ کرکٹ کلب کے زیرِ اہتمام سعودی قومی دن کی مناسبت سے کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار افتتاح لندن: اوورسیز جہلم فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام سول ہسپتال جہلم ڈی ایچ کیو کے لیے فنڈ ریزنگ تقریب پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے یونٹ 5 کیلئے سیف گارڈز (نگرانی و تحفظ) کے معاہدے پر دستخط اٹلی میں قرآنِ پاک کی بے حرمتی کا واقعہ، ڈاکٹر وقاص ندیم نے دس رکنی اطالوی وکلاء کی ٹیم کے ہمراہ قانونی کارروائی شروع کردی جامع مسجد گلزار حبیب برمنگھم میں پانچواں سالانہ عظیم الشان جلسہ میلاد النبیﷺ کا اہتمام، علماء کرام و عاشقان رسول کی شرکت ابوظہبی انٹرنیشنل بک فیئر 2026ء میں پاکستان پویلین کا افتتاح سفیر شفقت علی خان نے کیا مذہبی و سماجی شخصیت چوہدری رفاقت علی کی جانب سے پاکستان سے آئے فنکار افتخار ٹھاکر اور جنید سلیم کے اعزاز میں دعوت

ٹرمپ کا بڑا سفارتی فیصلہ، سعودی عرب کیلئے نیا امریکی سفیر نامزد کردیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن رکن کانگریس اور سابق امریکی فوجی افسر ویسلی ہنٹ کو سعودی عرب میں امریکا کا نیا سفیر نامزد کردیا ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ویسلی ہنٹ کی نامزدگی امریکی سینیٹ کو بھیج دی گئی ہے، جہاں ان کی تعیناتی کی منظوری کے لیے ووٹنگ ہوگی۔ سعودی عرب میں امریکی سفیر کا عہدہ ایران کے ساتھ جنگ کے دوران خالی تھا۔ویسلی ہنٹ امریکی فوج میں خدمات انجام دے چکے ہیں اور مشرق وسطیٰ میں بھی تعینات رہے ہیں۔ وہ سعودی عرب میں تقریباً دو سال سفارتی رابطہ کار کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ہنٹ نے اپنی نامزدگی پر کہا کہ خطے میں بطور فوجی افسر خدمات انجام دینے اور سعودی عرب میں سفارتی ذمہ داری کا تجربہ رکھنے کے باعث وہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان شراکت داری کی اسٹریٹجک اہمیت کو سمجھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں امریکی سفیر کا منصب ایک اہم ذمہ داری ہے اور وہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کام کرنے کے خواہاں ہیں۔