Tue, September 15, 2026 3:52 pm
تازہ ترین خبریں
پیرس: انڈس ہیلتھ ورک کے زیر اہتمام فنڈ ریزنگ گالا ڈنر کا اہتمام، اداکارہ نعمان اعجاز کی خصوصی شرکت جدہ کرکٹ کلب کے زیرِ اہتمام سعودی قومی دن کی مناسبت سے کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار افتتاح لندن: اوورسیز جہلم فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام سول ہسپتال جہلم ڈی ایچ کیو کے لیے فنڈ ریزنگ تقریب پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے یونٹ 5 کیلئے سیف گارڈز (نگرانی و تحفظ) کے معاہدے پر دستخط اٹلی میں قرآنِ پاک کی بے حرمتی کا واقعہ، ڈاکٹر وقاص ندیم نے دس رکنی اطالوی وکلاء کی ٹیم کے ہمراہ قانونی کارروائی شروع کردی جامع مسجد گلزار حبیب برمنگھم میں پانچواں سالانہ عظیم الشان جلسہ میلاد النبیﷺ کا اہتمام، علماء کرام و عاشقان رسول کی شرکت ابوظہبی انٹرنیشنل بک فیئر 2026ء میں پاکستان پویلین کا افتتاح سفیر شفقت علی خان نے کیا مذہبی و سماجی شخصیت چوہدری رفاقت علی کی جانب سے پاکستان سے آئے فنکار افتخار ٹھاکر اور جنید سلیم کے اعزاز میں دعوت

جنگِ ستمبر کا 15واں روز؛ پاک فوج کی زبردست مزاحمت، بھارت پسپا

ستمبر 1965 کی جنگ کے 15ویں روز پاک فوج نے سیالکوٹ سیکٹر میں دشمن کا ایک اور حملہ پسپا کرتے ہوئے اسے بھاری نقصان پہنچایا، جبکہ مختلف محاذوں پر زمینی اور فضائی کارروائیاں بھی جاری رہیں۔بھارت کی 1 کور نے بدیانہ، چونڈا اور ظفروال کی پوزیشنز پر قبضہ کرنے کا منصوبہ بنایا، تاہم پاک فوج کی جانب سے سخت مزاحمت پر بھارتی کمان نے اپنا منصوبہ تبدیل کیا، جسے دوبارہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔پسرور کے ہسری نالے پر پاکستانی آرٹلری کی فائرنگ سے بھارت کی 16 کیولری کے 4 ٹینک تباہ ہوگئے۔ پاک فضائیہ کے 8 سیبر لڑاکا طیاروں کی بھارتی پوزیشنز پر شدید گولہ باری کے باعث بھارتی فوج ہسری نالے سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگئی۔پاک فوج نے گدرو سیکٹر میں بھارتی چوکی پر قبضہ کرلیا، جبکہ دشمن اپنے تمام ہتھیار اور آلات چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ اُدھر راجوڑی سیکٹر میں مجاہدین کے حملے میں 21 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔اسی اثنا میں پاک بحریہ کی آبدوز غازی معمول کی مرمت کے بعد دوبارہ سمندر میں واپسی کے لیے تیار ہوگئی۔دوسری جانب پاک فضائیہ نے سری نگر، آدم پور، جودھ پور، ہلواڑہ اور پٹھان کوٹ کے اہم اہداف کو نشانہ بنایا، جبکہ ایک بھارتی کینبرا بمبار طیارے کو بھی مار گرایا گیا۔ سیالکوٹ، جموں، واہگہ، اٹاری اور گدرو سیکٹرز میں بھارت کے 22 ٹینک، 51 گاڑیاں اور گن پوزیشنز تباہ کردی گئیں۔راولپنڈی میں خواتین نے اسپتالوں میں زخمیوں کی دیکھ بھال کے لیے اپنی خدمات پیش کردیں، جبکہ بڑی تعداد میں سابق فوجیوں نے بھی افواجِ پاکستان کو اپنی خدمات پیش کیں۔