Tue, September 15, 2026 3:17 pm
تازہ ترین خبریں
پیرس: انڈس ہیلتھ ورک کے زیر اہتمام فنڈ ریزنگ گالا ڈنر کا اہتمام، اداکارہ نعمان اعجاز کی خصوصی شرکت جدہ کرکٹ کلب کے زیرِ اہتمام سعودی قومی دن کی مناسبت سے کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار افتتاح لندن: اوورسیز جہلم فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام سول ہسپتال جہلم ڈی ایچ کیو کے لیے فنڈ ریزنگ تقریب پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے یونٹ 5 کیلئے سیف گارڈز (نگرانی و تحفظ) کے معاہدے پر دستخط اٹلی میں قرآنِ پاک کی بے حرمتی کا واقعہ، ڈاکٹر وقاص ندیم نے دس رکنی اطالوی وکلاء کی ٹیم کے ہمراہ قانونی کارروائی شروع کردی جامع مسجد گلزار حبیب برمنگھم میں پانچواں سالانہ عظیم الشان جلسہ میلاد النبیﷺ کا اہتمام، علماء کرام و عاشقان رسول کی شرکت ابوظہبی انٹرنیشنل بک فیئر 2026ء میں پاکستان پویلین کا افتتاح سفیر شفقت علی خان نے کیا مذہبی و سماجی شخصیت چوہدری رفاقت علی کی جانب سے پاکستان سے آئے فنکار افتخار ٹھاکر اور جنید سلیم کے اعزاز میں دعوت

سعودی عرب کے 3 شہروں پر حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 13 افراد زخمی

دبئی: سعودی عرب کے تین شہروں خمیس مشیط، ابہا اور طائف پر حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں 13 شہری زخمی ہوگئے جبکہ 7 رہائشی مکانات اور 2 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔خلیجی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے سعودی اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثیوں نے شہری آبادیوں کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا۔
ترکی المالکی کے مطابق حملوں میں زخمی ہونے والے 13 افراد کو معمولی سے درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حملوں کے نتیجے میں شہری املاک کو پہنچنے والا نقصان حوثیوں کی جانب سے شہری علاقوں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی مسلسل کارروائیوں کی نشاندہی کرتا ہے۔سعودی اتحاد کے ترجمان نے کہا کہ اتحاد سعودی عرب کی خودمختاری، شہریوں اور شہری تنصیبات کے تحفظ کے لیے مؤثر اور سخت ردعمل دے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب کا ممکنہ جواب اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کے حق اور بین الاقوامی انسانی قوانین کے مطابق ہوگا۔ترکی المالکی کے مطابق سعودی اتحاد مزید حملوں کی روک تھام اور حوثیوں کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام ضروری فوجی اقدامات کرے گا۔یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب یمن اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کر رہی ہے اور خطے میں جاری وسیع تر جنگ کے باعث بحیرہ احمر اور خلیجی علاقے میں سکیورٹی صورتحال بھی انتہائی حساس ہے۔