گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے صدر ڈاکٹر ارشاد کمبوہ کی رہائشگاہ آمد

پیرس: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے صدر ڈاکٹر ارشاد کمبوہ کی رہائش گاہ کمبوہ ہاؤس فیصل آباد کا دورہ کیا، جہاں ان سے اہم ملاقات ہوئی۔ملاقات کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری ریاض اور صدر پیپلز پارٹی فیصل آباد چوہدری اعجاز بھی موجود تھے۔اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال، پارٹی امور اور باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی معاملات اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ڈاکٹر ارشاد کمبوہ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی کمبوہ ہاؤس آمد پر ان کا خیرمقدم کیا، جبکہ ملاقات خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی۔