صاحبزادہ پیر منور حسین شاہ کی صاحبزادہ اعجاز حسین القادری کی رہائشگاہ میلاد ہاؤس برٹن آن ٹرنٹ آمد

برٹن آن ٹرنٹ: آستانۂ عالیہ دلانوالہ شریف کے سجادہ نشین حضرت صاحبزادہ پیر منور حسین شاہ نے میلاد ہاؤس، برٹن آن ٹرنٹ میں صاحبزادہ حافظ اعجاز حسین قادری کی رہائش گاہ پر خصوصی آمد کی۔
اس موقع پر صاحبزادہ حافظ اعجاز حسین قادری صاحب نے حضرت صاحبزادہ پیر منور حسین شاہ کا پرتپاک استقبال کیا۔ حضرت صاحبزادہ پیر منور حسین شاہ صاحب نے حافظ اعجاز حسین قادری صاحب کے نواسوں صاحبزادہ مصطفیٰ اور صاحبزادہ مرتضیٰ سے خصوصی محبت و شفقت کا اظہار فرمایا اور انہیں اپنی دعاؤں اور محبت سے نوازا۔اس موقع پر چوہدری ارشد، حسنین، شاہ میر اعجاز، جواد بابر بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران باہمی محبت و اخوت کے ساتھ دینی، روحانی اور سماجی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر موجود احباب نے حضرت صاحبزادہ پیر منور حسین شاہ کی آمد کو اپنے لیے باعثِ سعادت قرار دیا۔
ملاقات کا اختتام محبت، دعاؤں اور نیک تمناؤں کے ساتھ ہوا۔