Thu, September 3, 2026 11:50 pm

پی ٹی آئی فرانس کا اہم اجلاس چوہدری اشفاق جٹ کے دفتر میں منعقد، اہم فیصلے کیے گئے، جلد تقریب حلف برداری ہوگی

پیرس:پاکستان تحریک انصاف فرانس کی الیکٹڈ باڈی کا ایک اہم اجلاس سینئر رہنما چوھدری اشفاق جٹ کے دفتر میں منعقد ہوا، جس میں پارٹی امور، تنظیمی معاملات اور مختلف ذمہ داریوں کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کے بعد اہم فیصلے کیے گئے۔ان شاء اللہ بہت جلد پی ٹی آئی فرانس کی الیکٹڈ باڈی کی تقریبِ حلف برداری منعقد کی جائے گی، جس میں تمام کارکنان کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔اجلاس میں چیئرمین عمران خان کی حالیہ میڈیکل رپورٹس پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ عمران خان کو ان کے بنیادی اور قانونی حق کے مطابق فوری طور پر مکمل اور بہترین طبی سہولیات اور علاج فراہم کیا جائے۔عمران خان کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔ ان کا علاج اور طبی سہولیات ان کا بنیادی حق ہیں۔

خاص خبریں