القلم پریس کلب برمنگھم کے زیر اہتمام پاکستان کی 80 ویں یوم آزادی تقریب، کشمیر و فلسطین کی آزادی کیلئے دعا کی گئی

برمنگھم : آزادکشمیر کے موجودہ حالات پر جذبات کی نہیں بلکہ ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر ایس ایم عرفان طاہر مرکزی نائب صدر پاکستان پریس کلب برطانیہ نے یہاں القلم پریس کلب برمنگھم کے زیر اہتمام پاکستان کے 80 ویں یوم آزادی کے حوالہ سے منعقدہ ایک اہم تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اور صحافتی شخصیا ت کو اپنا مثبت اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرتے ہوئے اس معاملے کو جلد از جلد سلجھانا ہو گا ۔ ان کا کہنا تھا خطہ کشمیر کسی بھی افرا تفری اور انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے ۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے صاحبزادہ فاروق القادری نے کیا ۔ نعت رسول مقبول ﷺ کی سعادت پاکستان کی معروف ثناء خواں سحر اعظم نے حاصل کی ۔ جبکہ نظامت مرزا فیصل محمود نے کی۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض آغا محمد اشرف ایڈووکیٹ، آغا شہزاد حسین اور چوہدری ظفر اقبال ایڈووکیٹ نے سرانجام دیے ۔ اس موقع پر ممتاز خاکسار ، چوہدری الطاف شاہد ، سید نذیر حسین شاہ ، چوہدری شاہنواز ، ملک فضل حسین، مسز رانی عارف، نوشابہ یعقوب راجہ اور دیگر نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر تجدید عہد کرتے ہوئے تارکین وطن کو اتفاق و اتحاد، یگانگت اور باہمی تعاون کا پیغام دیا ۔ تقریب کے اختتام پر چیئر مین قادریہ ٹرسٹ برطانیہ پیر طیب الرحمن قادری نے کشمیر و فلسطین کی آزادی اور پاکستان و برطانیہ کے استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی