اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف احتجاج سے متعلق مقدمے کی سماعت کے دوران چالان جمع نہ کرانے پر عدالت نے سخت کارروائی کرتے ہوئے خصوصی اختیارات کے تحت ڈی آئی جی جواد طارق کو ایک ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے زبانی حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ تحریری حکم بعد میں جاری کیا جائے گا۔عدالت کے مطابق متعدد نوٹسز کے باوجود مقدمے کا چالان جمع نہیں کرایا جا رہا تھا۔ مذکورہ مقدمہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ مارگلہ میں درج ہے۔