پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی تعلیمی و تحقیقی درسگاہ کی عالمی درجہ بندی میں بہتری

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز (پیاس) جو پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے تحت ملک کا ایک اعلیٰ تعلیمی اور تحقیقی ادارہ ہے، نے بین الاقوامی سطح پر ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تازہ ترین کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگز میں ادارے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی درجہ بندی میں 560ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔یہ پیش رفت ادارے کے لیے ایک بڑی کامیابی تصور کی جا رہی ہے کیونکہ پیاس نے اپنی سابقہ درجہ بندی 721 سے 730 کے بینڈ سے نمایاں بہتری حاصل کرتے ہوئے عالمی تعلیمی معیار میں اپنی مضبوط موجودگی ثابت کی ہےاس بہتری کے بعد پیاس پاکستان کی تیسری اعلیٰ ترین درجہ بندی رکھنے والی یونیورسٹی بن گئی ہے جو ملک کے تعلیمی اور تحقیقی شعبے کے لیے قابل فخر لمحہ ہے۔