سائنس دانوں نے دنیا کی سیاہ ترین کار کوٹنگ تیار کر لی

سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ گاڑیوں کے لیے اب تک کی سب سے زیادہ سیاہ رنگت والی کوٹنگ تیار کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ماہرین کے مطابق کوئی بھی چیز اس وقت سیاہ دکھائی دیتی ہے جب وہ نظر آنے والی روشنی کی تقریباً تمام شعاعوں کو جذب کر لے۔یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سانتا باربرا کے مطابق جتنی زیادہ روشنی جذب ہوگی، چیز اتنی ہی زیادہ سیاہ نظر آئے گی۔سائنسی جرنل سیل پریس میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق نئی کوٹنگ کو اس انداز میں تیار کیا گیا ہے کہ یہ پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ طولِ موج جذب کر سکتی ہے۔رپورٹ مین وضاحت کی گئی کہ روایتی سیاہ کوٹنگز میں روشنی جذب کرنے کے لیے صرف کاربن بلیک کا استعمال کیا جاتا تھا، جس کی وجہ سے سیاہی کی ایک حد مقرر ہو جاتی تھی۔ تاہم نئی ٹیکنالوجی میں ’اسٹرکچرل ابزارپشن‘ نامی طریقہ اپنایا گیا ہے، جو روشنی کو جذب کرنے کی صلاحیت کو غیرمعمولی حد تک بڑھا دیتا ہے۔اس جدید طریقے کی بدولت یہ نیا مواد نظر آنے والی روشنی کی 99.9 فیصد شعاعوں کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس کے باعث اسے اب تک تیار کی جانے والی سیاہ ترین گاڑیوں کی کوٹنگز میں شمار کیا جا رہا ہے۔