فخر کشمیر و فرزند کشمیر ذاکر چوہدری نے بطور 116 ویں لارڈ میئر آف برمنگھم کا باقاعدہ حلف اٹھا لیا، ظفر اقبال سبکدوش ہوگئے

فخر کشمیر و فرزند کشمیر ذاکر چوہدری نے بطور 116 ویں لارڈ میئر آف برمنگھم کا باقاعدہ حلف اٹھا لیا ۔ جبکہ اس موقع پر چکسواری آزاد جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے عظیم سپوت کونسلر ظفر اقبال ایم بی ای اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے ۔ نومنتخب لارڈ میئر آف برمنگھم کی حلف برداری کی ایک تاریخی اور اہم روائیتی تقریب برمنگھم سٹی کونسل ، کونسل ہاوس میں منعقد ہوئی جہاں 6 مختلف جماعتوں اور نظریا ت سے وابستہ عوامی نمائندگان کے علاوہ پاکستان و کشمیر اور مختلف مذاہب و اقوام سے تعلق رکھنے والے مرد وخواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ کونسلر ظفر اقبال نے اپنی چین اور اختیارات نو منتخب لارڈ میئر آف برمنگھم کونسلر ذاکر چوہدری کے سپرد کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ۔ کونسلر ذاکر چوہدری کا تعلق برطانوی لبرل ڈیموکریٹ جماعت سے ہے وہ 1969 میں محض 14 برس کی عمر میں برمنگھم شفٹ ہو ئے تھے۔ انہوں نے اپنی سیاست کا آغاز 2006 سے بطور کونسلر کیا اور ویسٹ مڈلینڈ پولیس سمیت مختلف کمیٹیوں پر خدما ت سرانجام دیتے رہے۔ ۔ وہ برمنگھم کے 116 ویں اور 7 ویں پاکستانی و کشمیری نثراد برطانوی لارڈ میئر آف برمنگھم منتخب ہو ئے ہیں ۔ برمنگھم سٹی کونسل ویسٹ یورپ کی سب سے بڑی کونسل ہے جس کا لارڈ میئر یعنی فرسٹ سٹیزن بننا پاکستانی و کشمیری اور مسلمان کمیونٹی کے لیے قابل فخر ہے ۔ ان کی ایک سالہ سروسز کے دوران خطہ کشمیری سے تعلق رکھنے والے فخر سادات کونسلر شفیق شاہ بطور ڈپٹی لارڈ میئر آف برمنگھم خدما ت سرانجام دیں گے جو کہ پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے لیے دوہرا اعزاز ہے۔