منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاون‘ متعدد قانون شکن عناصر سے بھاری مقدار برآمد

اسلام آباد:اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے آپریشنز کے دوران متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا مجموعی طور پر 8 کروڑ 29 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 220.98 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی‘ اسلام آباد‘ پشاور‘ لاہور‘ سمیت راولپنڈی میں بھی موثر کاروائیاں کی گئیں جس میں متعدد افراد سے منشیات برآمد ہوئی ہے