اسلام آباد: پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے گئے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کے آئینی عدالت کے وفد کو خوش آمدید کہتا ہوں، آج کا ایم او یو دونوں ملکوں میں آئینی گورننس اور بنیادی حقوق کیلئے اہم ہے، یہ محض ایک کاغذ کا ٹکڑا نہیں ہے اس ایم او یو کے ذریعے دونوں ممالک کی عدلیہ کو ملکر آگے بڑھنے کا موقع ملے گاچیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ مجھے ترکیہ کی آئینی عدالت کی 63 ویں سالگرہ میں شرکت کا اعزاز ملااپنے جوڈیشل افسران کو ترکیہ کا جدید عدالتی نظام دکھانا چاہتا ہوں، جوڈیشل افسران کیلئے ترکیہ کے دورے کا انتظام بھی کیا گیا۔