لاہور ہائی کورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر لیوی ٹیکس سے متعلق فیصلہ سناتے وزیراعظم کو کلین چٹ دیدی عدالت نے کہا کہ وزیراعظم کو لیوی ٹیکس نافذ کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہے‘جسٹس حسن نواز مخدوم اور جسٹس خالد اسحاق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی ٹیکس کا تعین پارلیمنٹ کرتی ہے اور وزیراعظم خود سے لیوی ٹیکس نافذ نہیں کر سکتے وفاقی حکومت کی جانب سے دلائل میں کہا گیا کہ درخواست قابل سماعت نہیں وزیراعظم کو لیوی ٹیکس نافذ کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہے۔