سندھ حکومت نے عوام کو پیٹرول پر57روپے کی سبسڈی دینے کی ذمہ داری سنبھال لی

سندھ حکومت پیٹرول پر57 روپے فی لیٹر ادا کرے گی اور سبسڈی کا اجرا شروع ہو چکا ہے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے موٹر سائیکل مالکان کے لیے پیٹرول سبسڈی کی تفصیلات جاری کر دیںموٹر سائیکل مالکان کے لیے 20 لیٹر پر 57 روپے فی لیٹر سبسڈی جاری ہو گئی 500 روپے ٹرانسفر فیس ختم کر دی گئی ہے جبکہ صوبے بھر میں ایکسائز دفاتر رات بارہ بجے تک کھلے رہیں گے۔ ہفتہ اور اتوار کو بھی موٹر سائیکل ٹرانسفر کرائی جا سکے گی ایکسائز ٹیکس پورٹل کے ذریعے سبسڈی کے لیے رجسٹریشن کی جا سکتی ہے جبکہ موبائل ایپلی کیشن بھی تیار ہے جو آئندہ تین روز میں فعال ہو جائے گی پیپلز موٹر سائیکل فیول سبسڈی پروگرام” کے تحت شناختی کارڈ نمبر اور رجسٹریشن نمبر درج کر کے آسانی سے رجسٹریشن مکمل کی جا سکے گی۔