کراچی: ڈیموکریٹس کے مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا سینٹرز پر پابندی کے بیان کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں اضافے سے عالمی و مقامی مارکیٹوں میں چار روزہ وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں غیر متوقع طور پر کمی واقع ہوئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 65 ڈالر کی کمی سے 4ہزار 066 ڈالر کی سطح پر آگئی۔کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت یکدم 6ہزار 500روپے کی کمی سے 4لاکھ 29ہزار 136 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 5ہزار 573روپے کی کمی سے 3لاکھ 67ہزار 914روپے کی سطح پر آگئی۔اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 85سینٹس کی کمی سے 52ڈالر کی سطح پر آگئی۔کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 85روپے کی کمی سے 5ہزار 678روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 73روپے کی کمی سے 4ہزار 867روپے کی سطح پر آگئی۔