ویپنگ مکمل طور پر محفوظ متبادل ہرگز نہیں:ویپنگ کا استعمال پھیپھڑوں اور منہ کے کینسر کا سبب بنتا ہے

یونیورسٹی آف نیو ساو¿تھ ویلز کے سائنسدانوں کی نگرانی میں ایک جامع سائنسی تحقیق نے ای سگریٹ یعنی ویپنگ کے حوالے سے تشویشناک انکشافات سامنے لاتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس کا استعمال پھیپھڑوں اور منہ کے کینسر سے جڑا ہو سکتا ہے 2017 سے 2025 تک شائع ہونے والی مختلف سائنسی رپورٹس، انسانی کیس اسٹڈیز، لیبارٹری تجربات اور جانوروں پر کی گئی تحقیق کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس مطالعے کا مقصد یہ جاننا تھا کہ آیا نکوٹین پر مشتمل ای سگریٹس کینسر کا باعث بن سکتے ہیں یا نہیںنتائج کے مطابق ویپنگ جسم میں ایسے ابتدائی حیاتیاتی اثرات پیدا کرتی ہے جو کینسر سے مضبوط تعلق رکھتے ہیںماہرین کا کہنا ہے کہ ای سگریٹ کے بخارات کو سانس کے ذریعے اندر لینے سے منہ اور پھیپھڑوں کے خلیات میں نمایاں تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں