کراچی:بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بغیر کسی تبدیلی کے سونا 4676 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج ہفتے کے روز سونے کی فی اونس قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور سونا 4676 ڈالر کی سطح پر مستحکم ہے اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی بھی 73.10 ڈالر کی قیمت پر برقرار رہی چاندی بھی 7794 روپے فی تولہ اور 6682 روپے فی 10 گرام کی سطح پر مستحکم ہے صرافہ بازاروں میں آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپے اور فی 10 گرام 4 لاکھ 20 ہزار 406 روپے پر برقرار ہے