گلوکاری سے شہرت پانیوالی انورال خالد نے اسلام آباد میں نکاح کر لیا‘ سادہ مگر پروقار تقریب

کم عرصے میں میوزک انڈسٹری میں پہچان بنانے والی گلوکارہ انورال خالد نے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرتے ہوئے شادی کرلی ہے کوک اسٹوڈیو کے پلیٹ فارم سے سامنے آنے والا ان کا گانا ’جھول‘ ان کی شہرت کا سبب بنا، جس کے بعد مداح مسلسل ان کی آواز اور انداز کے معترف رہے۔ ان کی کامیاب پیشہ ورانہ سفر کے ساتھ اب انہوں نے نجی زندگی میں بھی خوشیوں کا نیا باب کھول دیا ہے گلوکارہ نے اپنی شادی کی چند یادگار جھلکیاں سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ نئی نویلی دلہن کے اس خوبصورت انداز نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں اور سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے انورال خالد نے اسلام آباد میں ایک سادہ اور نجی تقریب میں معیز کے ساتھ نکاح کیا۔