اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے شہری ایک ماہ تک بغیر کسی کرایہ کے سرکاری بسوں میں سفر کر سکیں گے، وزارتِ داخلہ عوامی ریلیف اقدام کے لیے 35 کروڑ روپے کے اخراجات برداشت کرے گی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسلام آباد میں تمام سرکاری ٹرانسپورٹ شہریوں کے لیے مفت کر دی گئی مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت کا آغاز کل سے ہوگا، یہ سہولت اگلے 30 دن تک برقرار رہے گی ضلعی انتظامیہ اور ٹرانسپورٹ حکام کو کل سے مفت سروس شروع کرنے کے لیے احکامات جاری کر دیے گئے۔