اسلام آباد:وزیر اعظم کی ہدایت پر 30 جون تک 6 ارب روپے کا اضافی بوجھ حکومت نے اپنے ذمہ لیتے ہوئے ٹرین کے کرایہ جات سے متعلق اہم اعلان کر دیاوزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے مشکل وقت میں مسافروں کے دل جیت لیے ہیں، یہ عوام کے لیے تحفہ ہے اور ریلوے کا سفر ہر شخص کی پہنچ میں رہے گاڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود وزیرِ اعظم پاکستان کی طرف سے ریلوے مسافروں کے لیے بڑا ریلیف فراہم کیا گیا ہے حکومت پاکستان نے ڈیزل قیمتوں میں اضافے کا اثر خود برداشت کرنے کا فیصلہ کر لیا آپریشنل اخراجات پورے کرنے کے لیے ٹرین کرایوں میں 30 فیصد اضافہ ناگزیر تھا مگر اب روک دیاگیا ہے