شمسی توانائی ٹیکنالوجی میں ہنگامہ‘ سیلز کو ماضی کے مقابلے میں زیادہ توانائی دینے کا تجربہ کامیاب

کیوشو یونیورسٹی کے جاپانی سائنس دانوںنے ایک نیا میٹریل تیار کیا ہے جو سولر سیلز کو سورج کی روشنی سے ماضی کے مقابلے میں زیادہ توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت دیتا ہے یہ سورج کی روشنی کے اس حصے توانائی حاصل کرسکتا ہے جو تپش کی صورت ضائع ہوجاتا ہے روایتی سولر سیلز کی مدد سے روشنی کا ایک ذرہ (جس کو فوٹون کہا جاتا ہے) ایک انرجی کیریئر بنا سکتا ہے جس کو ایکسائٹون کہتے ہیں ہیں اس کامیابی نے طویل مدت سے روایتی سولر سیلز کی محدود توانائی کی پیداوار کے مسئلے کو حل کرتے ہوئے پیداوار کی شرح کو 130 فی صد بڑھا دیا ہے۔۔