اسلام آباد:جنگی صورتحال کی وجہ سے جہاں پچھلے چند ہفتوں سے مہنگائی میں اضافے کا رجحان ہے وہیں حالیہ ہفتے بھی مہنگائی میں1.01 فیصداضافہ ہو اہے جب کہ اس سے پچھلے ہفتے 0.97 فیصداضافہ ہواتھا اور اس سے پچھلے ہفتے بھی مہنگائی میں 0.21 فیصداضافہ ہوا تھا روز بروز مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے پاکستان پر اثرات مزید گہرے ہوناشروع ہوگئے ہیں اور رمضان کے بعددوسرے ہفتے بھی ملک میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار مزید تیز ہوگئی ہے رفتار کی شرح بھی 8.24 فیصد سے بڑھ کر9.12 فیصد ہوگئی ہے۔ اسی طرح حالیہ ہفتے15اشیائے ضروریہ مہنگی، 09اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ایل پی جی کی قیمتوں میں13.28 فیصددہی کی قیمتوں میں0.60 فیصد، جارجیٹ کی قیمتوں میں0.42 فیصد،بیف کی قیمتوں میں0.39 فیصد، اور دال مسور کی قیمتوں میں0.28 فیصد اضافہ ہوا ہے،انڈوں کی قیمتوں میں2.23 فیصد، چکن کی قیمتوں میں2.13 فیصد، دال ماش کی قیمتوں میں1.74 فیصد،مٹن کی قیمتوں میں1.54 فیصد، تازہ کھلے دودھ کی قیمتوں میں0.63 فیصد،‘ آلو پیاز ‘ ٹماٹر ‘ لہسن وغیرہ‘ چینی ‘ سرسوں کا تیل بھی مہنگا ہوگیا