امریکی ریاست فلوریڈا میں قائم کینیڈی اسپیس سینٹر سے ناسا کی طرف سے راکٹ آرٹیمس 2 کو کامیابی کے ساتھ لانچ کر دیاہزاروں افراد نے اس تاریخی لمحے کو براہ راست دیکھا پچاس سال سے زائد عرصے بعد پہلا موقع ہے کہ انسان زمین کے نچلے مدار سے باہر سفر کر رہے ہیں لانچ کے دوران 32 منزلہ دیوہیکل راکٹ نے کامیابی سے اڑان بھری، جبکہ اس سے قبل ہائیڈروجن فیول کی بھرائی کے حساس مرحلے سمیت تمام تکنیکی مسائل بھی کامیابی سے حل کر لیے گئے آرٹیمس ٹو کے عملے میں ریڈ وائزمین، وکٹر گلور، کرسٹینا کوچ اور کینیڈین خلانورد جیریمی ہینسین شامل ہیں جو تقریباً 10 روزہ مشن میں چاند کے گرد چکر لگا کر واپس زمین پر آئیں گے