فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے تمام 48 ٹیموں کی فہرست مکمل ہونے کے بعد اس تاریخی اور توسیع شدہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں عالمی ایونٹ 11 جون سے 19 جولائی 2026 تک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہوگاایونٹ کے لیے کوالیفائنگ کا طویل سلسلہ ستمبر 2023 میں شروع ہوا تھا جس میں چھ کنفیڈریشنز کی ٹیموں نے حصہ لیا یورپ سے آخری مرحلے میں چار مرتبہ کا عالمی چیمپئن اٹلی بوسنیا و ہرزیگووینا سے کھاکر مسلسل تیسری مرتبہ ورلڈکپ میں رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہا چیک ریپبلک، ترکی اور سوئیڈن نے فیفا ورلڈکپ 2026 میں رسائی حاصل کرلی۔