ڈنمارک: ماں سے بچے میں ایچ آئی وی منتقلی کا خاتمہ‘وزیرصحت کی طرف سے لمحہ قابل فخر قرار دیاگیا

ماں سے بچے میں موذی مرض ایچ آئی وی کی منتقلی کو مکمل طور پر ختم کرنے کا سنگ میل حاصل کرکے ڈنمارک نے منفرد مقام حاصل کر لیاڈبلیو ایچ او نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈنمارک نے 2021 سے 2024 کے دوران تمام اہداف حاصل کیے جن میں بیماری کی منتقلی کی کم ترین شرح اور حمل کے دوران ٹیسٹنگ و علاج کی اعلیٰ سطح شامل ہے ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہنم گیبریسیس نے کہا ہے کہ کامیابی عوامی صحت کے میدان میں ایک بڑی پیش رفت ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ مضبوط حکومتی عزم اور صحت کے نظام میں مسلسل سرمایہ کاری سے حاملہ خواتین اور نوزائیدہ بچوں کو ان بیماریوں سے محفوظ بنایا جا سکتا ہے یونیورسل ہیلتھ کوریج حمل کے دوران مربوط اسکریننگ اور مضبوط ڈیٹا سسٹم اس کامیابی کی بنیادی وجوہات ہیں، جبکہ اب ڈنمارک ہیپاٹائٹس بی کے خاتمے کے لیے بھی اقدامات کر رہا ہے تاکہ ٹرپل ایلیمینیشن کا ہدف حاصل کیا جا سکے۔