لاہور:پاکستانی فیشن کی عالمی سطح پر بھی دھوم مچ گئی ‘ہالی وڈ کی معروف اداکارہ این ہیتھوے نے میکسیکو سٹی میں منعقدہ تقریبات کے دوران اپنی نئی فلم ”دا ڈیول ویئرز پراڈا 2“ کی تشہیری مہم کے دوران پاکستانی فیشن کو عالمی سطح پر نمایاں کر دیا انہوں نے پاکستان کے ایک برینڈ کا تیار کردہ سیاہ رنگ کا بیگ استعمال کیا وہ سیاہ لباس میں ملبوس تھیں لباس کے ساتھ پاکستانی برینڈ کا بیگ ان کے انداز کو مزید نمایاں بنا رہا تھا، انٹرنیٹ پر سرچ سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس پاکستانی برینڈ کا نام وارپ ہے انسٹاگرام پر برینڈ کی پروفائل پر بھی این ہیتھوے کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں وارپ کی ویب سائٹ پر ہالی وڈ اداکارہ کا بیگ تلاش کیا جائے تو یہ ٹوبلا بلیک نامی بیگ ہے