آبنائے ہرمز گزرگاہ بند رہی تو پوری دنیا مفلوج ہو گی‘فیصلہ کن کاروائی کی جائے: متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے وزیر پیٹرولیم سلطان احمد الجابر نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں ایران کی مداخلت ناقابل قبول ہے یہ عالمی معیشت پر شدید دباو ڈال رہی ہے تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے دنیا بھر میں توانائی کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے عالمی تجارت اور سپلائی چین کو شدید خطرات لاحق ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ اس مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے عالمی برادری آبنائے ہرمز کو کھلوانے کے لیے ایران کے خلاف فوری اور فیصلہ کن اقدامات کرے ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کے لیے نہایت اہم راستہ ہے، اور یہاں کسی بھی قسم کی کشیدگی یا رکاوٹ پوری دنیا کی معیشت پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔